10ویں ترمیم کو چھیڑنے والے ملکی جغرافیہ سے کھیل رہے ہیں: سراج الحق

10ویں ترمیم کو چھیڑنے والے ملکی جغرافیہ سے کھیل رہے ہیں: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر سراج الحق نے واضح کر دیا ہے کہ آٹھارویں تر میم کو چھیڑنے والے پاکستان کی جغرافیہ سے کھیل رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کسی طور پر حکومت کو آٹھارویں تر میم رول بیک نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے راحت آباد ریسٹ ہاؤس زیدہ میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ،ضلعی عہدیداروں اور دیگر تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جس سے یوتھ ونگ کے صوبائی صدر صدیق الرحمن پراچہ، ضلعی صدر عما دالدین یوسفزئی، ضلعی امیر جماعت اسلامی میاں افتخار الدین باچا، سینئر نائب صدر محمود الحسن، سعید زادہ یوسفزئی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو تیسری مر تبہ کونسلر رسائی دینے کا فیصلہ اور اسلام آباد میں مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر، بھارتی وزیر اعظم نرندر مودی کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔ کلبھوشن کو سہولت دینے کے لئے خفیہ آرڈیننس ناقابل بر داشت ہے ایک ایسے وقت میں جب پارلیمنٹ اور سینیٹ کا اجلاس ہو رہا تھا آرڈیننس دینا غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات اگست 2021تک موخر کرنے کے لئے قانون سازی ماورائے دستور ہے۔یہ ملکی تاریخ کی ایک بد ترین اور شرمناک قانون سازی ہے اس کو ہم عدالت میں چیلنج کرینگے پی ٹی آئی کی حکومت صوبے کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف فیصلہ کن احتجاجی تحریک چلانے کے لئے عید الاضحی کے بعد ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائیگا ملک پر نا اہل اور کرپٹ حکومت مسلط ہے پی آئی اے کو خود حکومت نے گرایا جب کہ ریلوے ٹریک ریلو ے ڈیتھ ٹریک ہیں۔ احتجاجی تحریک کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے لاکھوں کارکن اسلام آباد کا رخ کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبے میں آٹے اور گندم اور آٹے کے بحران میں حکومتی مافیا ملوث ہے وافر مقدار میں گندم کی موجودگی کے باوجود قلت اور مہنگائی کی اصل وجہ یہی مافیا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 1952کے بعد پہلی بار ملک کی معیشت منفی ہے جس کے نتیجے میں ورلڈ بینک کے شکنجے سے نکلنے کا امکان نہیں ہے ملک میں انتہائی غربت اور بد ترین مہنگائی سے غریب مشکل سے دوچار ہے جس کے نتیجے میں ملک میں فساد پھیلنے کا اندیشہ ہے تمام اختیارات ورلڈ بینک، واشنگٹن اور آئی ایم ایف کو دینے سے ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے اس بد ترین صورتحال کے نتیجے میں عوام بغاوت کی طرف چل پڑینگے۔ حکومت پر آٹا مافیا، گندم مافیا، چینی مافیا اور پیٹرولیم مافیا سمیت کرپشن مافیا کا قبضہ ہے اسی طرح حکومت میں شامل ساری ٹیم فارن نیشنلٹی ہے جن کا پاکستان میں ایک روپے کی جائیداد تک نہیں بلکہ ان کی تمام جائیدادیں، پراپرٹی اور کاروبار باہر ممالک میں ہے پی ٹی آئی حکومت الٹ سمت جارہی ہے یہ حکومت ناکام اور فیل ہو چکی ہے ان کا دور ختم ہو نے والا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جماعت اسلامی کے نوجوانوں اور سوشل میڈیا کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کورونہ وائرس کے دوران جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈ یشن نے اوورسیز پاکستانیوں اور متاثرہ لوگوں کی جو خدمت کی اس لئے اوورسیز پاکستانیوں سمیت ساری قوم کی نظریں جماعت اسلامی پر لگی ہوئی ہے اس لئے کارکنان جماعت اسلامی اور نوجوان عوام کے پاس گھر گھر جا کر جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں ہر یونین کونسل میں کابینہ تشکیل دی جائے اسی طرح ہر کونسل میں شمولیتی جلسوں کا انعقاد کیا جائے پاکستانی قوم کو ظلم کے خلاف جدوجہد کرنی ہو گی حکمرانوں نے کشمیر کو عملاً فروخت کر دیا ہے اس کرپٹ اور ظالم حکمرانوں سے قوم کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے کارکنان جماعت اسلامی اورجماعت اسلامی کی یوتھ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔

مزید :

صفحہ اول -