چین اور عالمی تنظیم، ایف اے او کی مدد سے ٹڈی دل تلف کرنے کا عمل جاری: فخر امام 

چین اور عالمی تنظیم، ایف اے او کی مدد سے ٹڈی دل تلف کرنے کا عمل جاری: فخر امام 

  

 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام نے بتایا ہے کہ صوبوں اور وفاق نے مل کر ٹڈی دل کے تدارک کے لیے 2854.05ملین روپے مختص کیے ہیں۔ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کے لیے چین اور خوراک کی عالمی تنظیم ایف اے او بھی مدد کر رہی ہیں۔ قومی اسمبلی کوبتایاگیا ہے کہ پاکستان میں سال2019میں ٹڈی دل کا پہلا حملہ 17مارچ کو تربت بلوچستان میں ہوا، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی ٹیموں نے اس حملے پر قابو پالیا تھا،اب تک 449145ہیکٹرز پر ٹڈی دل تلف کرنے کا کامیاب آپریشن کیا جا چکا ہے، صوبائی محکمہ زراعت، ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹڈی دل تلف کرنے کا عمل جاری ہے۔ پنجاب کے علاوہ کسی صوبے نے ٹڈی دل حملے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ وفاق نے 955.55ملین، پنجاب نے 1000ملین سندھ نے 361ملین،کے پی کے 2.5ملین اور بلوچستان نے 635ملین روپے دئیے ہیں۔ فخر امام نے کہاکہ ٹڈی دل کے مکمل خاتمے کے لیے چین اور خوراک کی عالمی تنظیم ایف اے او بھی مدد کر رہی ہیں۔

 ٹڈی دل تلف 

مزید :

صفحہ آخر -