اسلام آباد میں برقی گاڑیوں کیلئے پہلا چار جنگ اسٹیشن قائم 

اسلام آباد میں برقی گاڑیوں کیلئے پہلا چار جنگ اسٹیشن قائم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام  آ باد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جناح ایونیو پر پہلا کار چارجنگ اسٹیشن جلد کھلنے جارہا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے یہ قدم وزارت سائنس کا ہدف تھا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ اسلام آباد میں پہلا کار چارجنگ اسٹیشن دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جناح ایونیو اسلام آباد میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت کھولی جارہی ہے، مذکورہ اقدام الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزارت سائنس کا ہدف تھا۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سول ملٹری انڑ فیس بنا رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی ٹیکنالوجی کو کمرشلائز کریں گے،مستقبل میں تمام اسپرے ڈرون سے ہوں گے، پولیس اور زراعت کے لیے ڈرون اہمیت کے حامل ہیں۔پولیس پیٹرولنگ کو ڈرون پر منتقل کریں گے۔ 
فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -