ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے احکامامت ہوا، محکمہ انہار کا عملہ کرپٹ بیلدار کو بچانے میں مصروف

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے احکامامت ہوا، محکمہ انہار کا عملہ کرپٹ بیلدار کو ...

  

شیخوپورہ(محمد ارشد شیخ)محکمہ انہار کے سرکاری کوارٹر میں عرصہ 10سال سے کریانہ سٹور چلانے اور 15سال سے بیلدار کی سیٹ پر بھرتی ہونے کے بعد سے لے کر اب تک ڈیوٹی نہ دیئے جانے کے معاملہ میں اعجاز عرف ماموں اور اس کے قریبی عزیز محکمہ انہار کے ایس ڈی سی شفاقت کے خلاف ایک شہری مدثر احمد خان کی طرف سے دی جانے والی تحریری درخواست پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے ایکسین یوسی سی جامداد شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے مگر ایکسین یوسی سی تک درخواست پہنچی بھی نہیں اور نیچے کے عملہ نے الٹی گنگا بہاتے ہوئے درخواست بغیر ایکسین یوسی سی کو دیکھائے ہی ایس ڈی سی شفاقت اور اعجازعرف ماموں کے ہی متعلقہ آفسیر ایکسین اپر گوگیرہ کو ازخودبھجوا دی ہے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے درخواست پر انکوائری شروع کرنے کے بجائے اس کی کاپیاں کرپٹ اہلکاروں میں تقسیم کر دی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایکسین یوسی سی کے ساتھ رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ میرے انڈر شیخوپورہ کے علاوہ اور بھی کئی اضلاع ہیں میرے پاس ابھی وقت نہیں جب فری ہو نگا تو اس معاملہ کو بھی دیکھ لونگا انہوں نے ڈپٹی کمشنرکی طرف سے انہیں مارک کی جانے والی درخواست کے بارے میں مکمل لاعلمی کا اظہار بھی کیا یہاں تک کہ محکمہ انہار یوسی سی کے ہیڈ کلرک وحید نے بھی مذکورہ درخواست بارے پوچھنے پر بتایا کہ یہ معاملہ میرے بھی علم میں نہ ہے درخواست گزار مدثر احمد خان نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے آفسیران کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی جائے اور اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کریٹ اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ 

مزید :

صفحہ آخر -