بصیرپور، دیوار گرنے سے شیر خوار بچہ جاں بحق، ماں شدید زخمی

بصیرپور، دیوار گرنے سے شیر خوار بچہ جاں بحق، ماں شدید زخمی

  

بصیرپور، دیوار گرنے سے شیر خوار بچہ جاں بحق، ماں شدید زخمی

بصیرپور(نامہ نگار)نواحی موضع بھموں کھیڑامیں بارش زدہ دیوارگرنے سے شیرخواربچہ جاں بحق، ماں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ تین سالہ بھائی معجزانہ طورپربچ گیا۔تفصیلات کے مطابق حافظ قربان علی کی بیوی جمیلہ اپنے بیٹوں 3سالہ لقمان اور1سالہ عثمان کے ساتھ دیوارکے سایہ میں چارپائی ڈال کربیٹھی تھی کہ بارش سے خستہ حال دیواران پرآن گری۔اہل دیہہ نے اپنی مددآپ کے تحت ملبہ ہٹایا توعثمان دم توڑ چکاتھا جبکہ جمیلہ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں تاہم لقمان کوزندہ سلامت نکال لیاگیا۔متوفی کو سپردخاک کردیاگیا۔

بصیرپور

خیر پور،بچوں سے بد اخلاقی کے ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خیرپور(آئی این پی) ٹیوشن کے بچوں سے بد اخلاقی کیس میں گرفتار ملزم سارنگ شر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت خیر پور نے ٹیوشن کے بچوں سے بداخلاقی کے مقدمے میں گرفتار ملزم سارنگ شر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم سارنگ کے خلاف طلباء سے بداخلاقی کے 2 مقدمات درج ہیں۔ مقدمہ میں نامزدمزید 5 گرفتار افراد زیر تفتیش ہیں جس کے نتیجے میں بچوں سے بد اخلاقی کے واقعات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

ریمانڈ منظور

مزید :

صفحہ آخر -