خیر پور،بچوں سے بد اخلاقی کے ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

خیر پور،بچوں سے بد اخلاقی کے ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

خیرپور(آئی این پی) ٹیوشن کے بچوں سے بد اخلاقی کیس میں گرفتار ملزم سارنگ شر کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت خیر پور نے ٹیوشن کے بچوں سے بداخلاقی کے مقدمے میں گرفتار ملزم سارنگ شر کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، ملزم سارنگ کے خلاف طلباء سے بداخلاقی کے 2 مقدمات درج ہیں۔ مقدمہ میں نامزدمزید 5 گرفتار افراد زیر تفتیش ہیں جس کے نتیجے میں بچوں سے بد اخلاقی کے واقعات میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔

ریمانڈ منظور

مزید :

صفحہ آخر -