ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، محکمہ موسمیات نےنیا خدشہ بھی ظاہر کردیا

ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، محکمہ موسمیات نےنیا خدشہ بھی ظاہر کردیا
ملک کے بیشتر حصوں میں بارش، محکمہ موسمیات نےنیا خدشہ بھی ظاہر کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار  بارش ہوئی  جبکہ محکمہ موسمیات نے  آئند ہ 36گھنٹوں میں مزید بارشوں کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو خیبرپختونخوا،اسلام آباد،پنجاب، مشرقی بلوچستان ،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔ اس دوران بالائی سندھ کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد ، قصور ، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، ساہیوال ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاو¿الدین ، جہلم ،چکوال ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بارکھان، ژوب، کشمیر ، ایبٹ آباد ، ہری پور، سوات، دیر ، شانگلہ ،بونیر اور مانسہرہ میں گرج چمک اورتیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھاربارش کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ موسلادھار بارش سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے اس لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا، کشمیر،بلوچستان،گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب میں منگلہ میں 70، قصور 57، فیصل آباد 38 ، جھنگ 27، مری 24، لاہور (ایئر پورٹ 21، سٹی 12)، سیالکوٹ (سٹی 09)، منڈی بہاوالدین09، حافظ آباد08 ، جہلم06 ، جوہر آباد05،ٹوبہ ٹیک سنگھ04 ، گوجرانوالہ، نارووال 02، اسلام آباد (سید پور01)، بلوچستان میں خضدارمیں 11 ، خیبر پختونخوا: کالام ، پٹن 02 ، کشمیر میں مظفر آباد 01 ، گلگت بلتستان میں بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی بات کریں تو شہید بینظیر آباد میں45 ، سبی اور موہنجوداڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

قومی -ماحولیات -اہم خبریں -