پاکستان میں مزید1013کیسز،40اموات لیکن فعال مریض کتنے ہیں؟ تازہ اعدادوشمار سامنے آگئے

پاکستان میں مزید1013کیسز،40اموات لیکن فعال مریض کتنے ہیں؟ تازہ اعدادوشمار ...
پاکستان میں مزید1013کیسز،40اموات لیکن فعال مریض کتنے ہیں؟ تازہ اعدادوشمار سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے مریضوں کی تعداد گزشتہ روز سے بھی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 17,783 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1,013 افراد میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ مزید 40افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

1013نئے مریضوں کے ساتھ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 261,652ہوچکی ہے جب کہ 40نئی اموات کے ساتھ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد5,639ہوچکی ہے۔ اب تک ملک بھرمیں 208,030افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جب کہ 1,481 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 52ہزار427 ہے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں سامنے آئے جہاں تعدادایک لاکھ 13ہزار 553ہوگئی ہےجبکہ پنجاب میں 90 ہزار 444، خیبر پختون خواہ میں 32 ہزار 243، اسلام آبادمیں 14ہزار 625، بلوچستان میں 11ہزار441،آزاد کشمیر میں 1922اور گلگت بلتستان میں 1868 افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے ۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 40افراد دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5639ہو گئی ہے ۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں تعداد 2 ہزار 90ہو گئی ہے ۔ سندھ میں 2019، کے پی کے میں 1147، اسلام آباد میں160، گلگت بلتستان میں 43، بلوچستان میں 133 اور آزاد کشمیر میں 47 افراد دم توڑ گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -