پنجاب میں بارشوں نےتباہی مچادی،کتنے افراد جاں بحق ہوگئے؟ افسوسناک خبرآگئی

پنجاب میں بارشوں نےتباہی مچادی،کتنے افراد جاں بحق ہوگئے؟ افسوسناک خبرآگئی
پنجاب میں بارشوں نےتباہی مچادی،کتنے افراد جاں بحق ہوگئے؟ افسوسناک خبرآگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش نےبڑے پیمانے پر تباہی مچادی،تاندلیانوالہ ، فیصل آباد اور قصورمیں چھتیں گرنے سے 15 لوگ جان کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سے تباہی، چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد افرا دلقمہ اجل بن گئے۔

تاندلیانوالہ کے قریب بارش سے گھر کی چھت زمین بوس ہوگئی، ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں 5 لوگ زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔

فیصل آباد کے نواحی گاؤں میں بھی موسلا دھار بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔ ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، مرنے والوں میں 2 بہنیں اور بھائی شامل ہے۔ ملتان اور پاکپتن میں خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

قصور کے مختلف علاقوں میں بھی طوفانی بارش سے 3 چھتیں گرگئیں جس سے 2 خواتین سمیت 3 افراد دم توڑ گئے۔ ملتان اور پاکپتن میں بھی 2 افراد چھتیں زمین بوس ہونے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عثمان بزدار نے زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب  محکمہ موسمیات نے  آئند ہ 36گھنٹوں میں مزید بارشوں کے ساتھ ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اسلام آباد، لاہور ، راولپنڈی ، سرگودھا ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد ، قصور ، شیخوپورہ ،اوکاڑہ ، ساہیوال ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،چکوال ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، بارکھان، ژوب، کشمیر ، ایبٹ آباد ، ہری پور، سوات، دیر ، شانگلہ ،بونیر اور مانسہرہ میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ موسلا دھاربارش ہوئی جس سے  شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کابھی خدشہ ہے اس لیے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -ماحولیات -