ذوالحجہ کا چاند آج کراچی اورگردونواح میں چاند دیکھا جا سکے گا،فوادچودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ ذوالحجہ کے چاند کی پیدائش رات10 بجکر 33 منٹ پر ہو چکی ہے ،آج پاکستان میں کراچی اورگردونواح میں چاند نظر آجائے گا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ ذوالحجہ1441 ہجری کے چاند کی پیدائش (Birth of New Moon) پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات10 بج کر33 منٹ پر ہو چکی ہے،آج پاکستان میں کراچی اور گرد و نواح کے مطلع میں چاند نظر آجائیگا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ ہاں اگر بادل ہیں Ruet App ڈاؤن لوڈ کریں بالکل صحیح مقام دیکھیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں آج ذی القعدہ کی 30 تاریخ ہے،سرکاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب میں یکم ذی الحج کل ہوگی۔
سرکاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 30 جولائی کو ادا کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحی 31 جولائی کو منائی جائے گی۔قبل ازیں عرب میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حوطہ سدیر اور تمیر کی رصدگاہوں نے ذی الحج کاچاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا۔