کوئٹہ کے تربت بازار میں دھماکہ ، جانی نقصان

کوئٹہ کے تربت بازار میں دھماکہ ، جانی نقصان
کوئٹہ کے تربت بازار میں دھماکہ ، جانی نقصان

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں دھماکہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز  نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکہ کوئٹہ کے تربت بازار میں ہوا ہے.

پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص کے جاں بحق اور سات کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔  زخمی ہونے والوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا جس کے بعدقریبی  گاڑیوں  کو آگ لگ گئی جب کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کافی حد تک املاک کو نقصان پہنچا۔ پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا جسے ممکنہ طور پر وہاں موجود کسی گاڑی میں نصب کیا گیا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -