میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو پرموٹ کرنے کا اعلامیہ جاری ، جو فیل ہوئےان کی بھی موجیں ہوگئیں

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو پرموٹ کرنے کا اعلامیہ جاری ، جو فیل ہوئےان کی ...
میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو پرموٹ کرنے کا اعلامیہ جاری ، جو فیل ہوئےان کی بھی موجیں ہوگئیں

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو پرموٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔جو نویں اور گیارہویں کے امتحانات کے کچھ مضامین میں فیل ہوئےان کی بھی موجیں ہوگئیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کو پروموٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کردی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نویں اور گیارہویں جماعت میں 40فیصد مضامین میں فیل ہونیوالوں کو پاسنگ مارکس دیے جائیں گے۔

دستاویزمیں کہاگیا ہے کہ نتائج سےمطمئن نہ ہونیوالے طلبا کیلئے ستمبر اور نومبر میں خصوصی امتحانات منعقد کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق نیشنل کورڈنشن کمیٹی کی فیصلے کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت نے نویں جماعت سے انٹر تک طلبہ کی پروموشن کا طریقہ وضع کر دیا ہے۔

دسویں اور بارہوہیں جماعت کے طلبہ کو نویں اور گیارہویں جماعت  کے نمبروں  پر پاس کیا جا ئے گا۔  دسویں اور بارہویں جماعت کے  بچوں کو3فیصد  اضافی  نمبر  ملیں گے جب کہ نویں اور گیارہویں  کے امتحان میں فیل امیدوار کو پاسنگ نمبر دئیے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلے سے مطمین نہ ہونے والوں کے لیے خصوصی امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔ نویں اور گیارہویں امتحان میں فیل امیدوار کو پاسنگ نمبر دئیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس برس تمام طلبا کو گزشتہ سال کے رزلٹ کی بنیاد پر اگلی جماعتوں میں پروموٹ کیا گیا ہے۔فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری وپرائیویٹ طلبا پر ہوگا۔

وفاقی حکومت نے ایسے بچوں کو اگلی کلاس میں پروموٹ کر دیا ہے جنہوں نے نویں اور 11ویں کا امتحان نہیں دیا۔اس سال 40لاکھ بچوں نے میٹرک اور انٹر کے امتحان دینا تھے لیکن کورونا وائرس کے سبب ممکن نہیں ہوسکا۔

جن بچوں نے نویں اور 11ویں کا امتحان دیا ہوا ہے ان کو پرموٹ کردیا گیا ہے اور اب وہ آئندہ سال 10ویں اور 12ویں کا امتحان دیں گے۔ جن بچوں نے 10ویں اور 12ویں کا امتحان دینا تھا ان کو 3فیصد اضافی نمبرز سے پاس کردیا گیا ہے۔ اضافی نمبرز 9ویں اور 11ویں کے نمبرز کے بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

جو گیارہویں بارہویں کا مشترکہ امتحان دینا چاہتے ہیں ان کا امتحان حالات کے مطابق ستمبر اور نومبر میں لیا جائے  گا۔ جوبچے اپنے نمبر بہتربنانا چاہتے ہیں وہ بھی خصوصی امتحان دیں۔

وہ طالب علم جو مخصوص مضامین کا امتحان دینا چاہتے ہیں ان کا بھی امتحان ہوگا۔ ایسے طالب علم جو40فیصد سے زیادہ مضامین میں فیل ہیں ان کا بھی خصوصی امتحان ہوگا۔ وزیرتعلیم نے بتایا کہ جو طلبہ اپنے نمبر بہتر بنانا چاہتے ہیں وہ یکم جولائی تک اپنے بورڈز کو آگاہ کر دیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -