جسم کے نازک حصے پر لات لگنے سے نوجوان جاں بحق

جسم کے نازک حصے پر لات لگنے سے نوجوان جاں بحق
جسم کے نازک حصے پر لات لگنے سے نوجوان جاں بحق

  

کراچی(ویب ڈیسک) بہادر آباد کے علاقے میں جھگڑے کے دوران جسم کے نازک حصے پر لات لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح ہسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 16 سالہ حبیب اللہ کے نام سے ہوئی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او فیروز آباد اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی طور پر نوجوان کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم ہلاکت کے بعد پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرانا چاہا تو اہلخانہ نے انکار کر دیا اور نہ ہی جھگڑے کے حوالے سے پولیس کو کچھ بتایا جبکہ نوجوان کی میت تدفن کے لیے اندرون سندھ کے علاقے قمبر شہداد پور لے جائی گئی جبکہ وہ بہادر آباد میں واقع شیر پاﺅ بستی کا رہائشی تھا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -