بکرا چور خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

بکرا چور خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
بکرا چور خواتین رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں

  

کراچی(ویب ڈیسک) سپرہائی وے کوئٹہ ٹائون سے بکرے چوری کرنے والی دو خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار ہو گئیں۔

ترجمان مدد گار ون فائیو کے مطابق سپرہائی وے کوئٹہ ٹایون سے مہنگے بکرے چوری کرنے کی اطلاع موصول ہونے پر مددگار ون فائیو پولیس فوری موقع پر پہنچی اورعلاقہ مکینوں کی مدد سے مہنگے بکرے چوری کرنے میں ملوث دو خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

مددگار ون فائیو نے ایک ہائی روف گاڑی بھی برآمدکرلی جبکہ ان خواتین کے ساتھی بکروں سمیت موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مددگار ون نے خواتین اور ہائی روف گاڑی کو تحویل میں لیکرعلاقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق کوئٹہ ٹاﺅن سے دو خواتین سمیت 6 ملزمان بکرے چوری کر رہے تھے،ملزمان بکرےچوری کرنے کے لیے دو موٹر سائیکلوں اور ایک ہائی روف کار میں پہنچے تھے ملزمان نے کٹر کے ذریعے تالے کاٹے اور گھرمیں داخل ہوئے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -