"جس کی اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی . . ." سینئر صحافی انصار عباسی کھل کر بول پڑے

"جس کی اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی . . ." سینئر صحافی انصار عباسی کھل کر بول پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیر صحافی انصار عباسی بیرون ملک جائیدادیں رکھنے والے سیاستدانوں کے خلاف کھل کو بول اٹھے، ساتھ ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بھی بنادیا۔

تفصیلات کےمطابق سینیر صحافی انصار عباسی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئؑے ایک بیان میں کہا ہے کہ "جس کی اپنی اور اپنے بیوی بچوں کی جائیداد اور پیسہ ملک سے باہر ہو اُس کے لیے سیاست کا دروازہ بند ہونا چاہیے لیکن اس پر تو ن لیگ اور پی پی پی بھی کبھی نہیں مانیں گے"۔

انصار عباسی کی پوسٹ کو لوگوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا تاہم ان کی پوسٹ پر اختلاف اور حمایت دونوں دیکھنے کوملیں۔

ایک صارف شمس الدین نے لکھا "اس کا سب سے پہلا نشانہ تو خود عمران خان بنیں گے کہ ان کی اولاد باہر ہے اور ان کی جائیداد بھی۔ ۔ اور فیصلہ صرف سیاستدانوں کے لیے نہیں، سول اور ملٹری بیوروکریسی، عدلیہ، سب کےلیے ہو"۔

آصف علی سندھ نے لکھا"عباسی صاحب آپ بھی آ جا کے سیاسی لوگوں پر ہی ایسی شرطیں رکھتے ہیں آپ یہ بھی تو کہہ سکتے ہیں کوئی جج کوئی جرنیل کوئی سرکاری ملازم کوئی سیاسی رہنما غیر مُلک میں جائیداد نہیں بنائے گا اگر بنائے گا تو اس کا پاسپورٹ ختم کر دیا جائے گا"۔

طلحہ نےلکھا"آپ لوگ انتقامی کاروائیاں کر کے لوگوں کے کاروبار تباہ برباد کردیں اور لوگ پھر بھی یہاں بزنس کریں ،پاگل کتے نے کاٹا ہے انکو کیا، آپ کا سارا بزنس بنگلہ دیش دیگر ممالک میں منتقل ہوتا جا رہا ہے مگر آپ لوگ انتقام پر یقین محکم رکھیں۔

مزید :

قومی -