دارالسکون ہسپتال کی فاﺅنڈرممبر سسٹر رتھ لیوس کورونا کے باعث انتقال کرگئیں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دارالسکون ہسپتال کی فاﺅنڈرممبر سسٹر رتھ لیوس کورونا کے باعث انتقال کرگئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سسٹر رتھ لیوس مختصر علالت کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرگئیں ،سسٹر رتھ لیوس میں8 جولائی کوکورونا کی تشخیص ہوئی تھی ،انتظامیہ دارالسکون کے مطابق سسٹر رتھ لیوس نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ،انتظامیہ کاکہنا ہے کہ سسٹر رتھ لیوس نے دارالسکون میں 50 سال خدمات انجام دیں ۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سسٹر رتھ لیوس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔صوبائی مشیر مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ سسٹر رتھ لیوس کی سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
بتایا گیا ہے کہ 1972 میں دارالسکون کا قیام ہوا تھا اور اس کے بعد سے رتھ لیوس وہاں پر خدمات سرانجام دے رہی تھی۔ان کی ادارے میں ذہنی طور پر معذور بچوں کی بحالی کے لیے کی جانے والی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔