چینی انکوائری کمیشن کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت،گنے کے کاشتکار اتحاد کے وکیل نے کمیشن رپورٹ کی حمایت کردی

چینی انکوائری کمیشن کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت،گنے کے کاشتکار اتحاد کے ...
چینی انکوائری کمیشن کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت،گنے کے کاشتکار اتحاد کے وکیل نے کمیشن رپورٹ کی حمایت کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی انکوائری کمیشن کےخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران گنے کے کاشتکار اتحاد کے وکیل نے کمیشن رپورٹ کی حمایت کردی،وکیل نے کہاکہ ہم اس رپورٹ کو سپورٹ کرتے ہیں اورکارروائی کو جاری رکھناچاہتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چینی انکوائری کمیشن کےخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اپیل پر سماعت کی،شوگرملزایسوسی کے وکیل مخدوم علی خان دلائل دینے روسٹرم پر آگئے،وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے،وکیل شوگر ملزایسوسی ایشن مخدوم علی خان کی عدالت دیر سے آنے پر معذرت ظاہر کی۔

وکیل کی جانب سے جسٹس میاں گل حسن کو جوان کہنے پر جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیا،کیا میں بوڑھا ہو گیاہوں،جس پر کمرہ عدالت میں بیٹھے افراد کے قہقہے لگ گئے۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیاکہ اس کیس سے متعلق وزارت کونسی ہے؟،مخدوم علی خان نے کہاکہ وفاقی کابینہ متعلقہ وزارت ہے، وفاقی کابینہ کے ہوتے ہوئے وزارت داخلہ کے پاس کوئی اختیار نہیں ۔

جسٹس عامر فاروق نے استفسارکیاکہ اس قسم کے معاملات ہم روزانہ دیکھتے ہیں ایسا کیوں ہے،وکیل شوگرملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ جلدبازی،سیاسی انتقام اورنااہلی کی وجہ سے ان مسائل کاسامنا ہوتا ہے ،مخدوم علی خان کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کا بھی حوالہ دیاگیا،وکیل مخدوم علی خان کی جانب سے بار اوربنچ کے تعلقات کا ذکربھی کیاگیا۔

جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ باراوربنچ الگ نہیں ہے ذمہ داریااں دونوں پر ہیں ،مخدوم علی خان کی جانب سے ملک کے تعلیمی نظام میں خرابی کابھی حوالہ دیا گیا،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ کیاآپ کہناچاہتے ہیں کہ وزارت داخلہ کے پاس کوئی اختیار نہیں ،مخدوم علی خان نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے ہوتے ہوئے نوٹیفکیشن کااختیاروزارت داخلہ کے پاس نہیں ۔

گنے کے کاشتکار اتحاد کے وکیل نے اپنے دلائل کاآغاز کمیشن رپورٹ سے کیا،جسٹس عامرفاروق نے کہاکہ ہم کمیشن رپورٹ پر نہیں جا رہے ،کمیشن رپورٹ ٹھیک ہو سکتی ہے اور غلط بھی ،آپ کا اس سے کیا مسئلہ ہے؟،وفاقی حکومت نے کمیشن بنایا اور انکوائری کاحکم دیا،اب معاملہ شوگرملز ایسوسی ایشن اورحکومت کاہے ،آپ متاثر ہو گئے ہونگے لیکن رپورٹ کے میرٹس پر ہم نہیں جا رہے ۔

جسٹس عامر فاروق نے وکیل کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ 5 منٹ میں عدالت کو اپنے تحفظات بتائیں ،وکیل کاشتکاراتحاد نے کہاکہ کمیشن رپورٹ میں ہمارے مسائل کوآگاہ کردیاگیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیاکیاآپ اس کمیشن رپورٹ کو سپورٹ کررہے ہیں؟وکیل نے کہاکہ جی بالکل ،اس رپورٹ کو سپورٹ کرتے ہیں اورکارروائی کو جاری رکھناچاہتے ہیں ۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان نے دلائل دینے کیلئے کل کا وقت مانگ لیا،اٹارنی جنرل نے کہاکہ سپریم کورٹ میں کام کی وجہ سے تیاری نہیں کی کل دلائل دونگا۔

وکیل گنے کاشتکار اتحاد نے کہاکہ ہم شوگرملزمالکان کی جانب سے ہمیشہ متاثر ہوئے ہیں ،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ آپ تحفظات تحریری طور پر دیں اٹارنی جنرل دلائل دیں گے ،کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -