نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو ایک اور جھٹکا دے دیا

نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو ایک اور جھٹکا دے دیا
نیب نے شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو ایک اور جھٹکا دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک اور جھٹکا دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق نیب نے ایل این جی کیس میں شاہدخاقان عباسی کےاثاثےمنجمد کردیے ، نیب نے رہنما(ن)لیگ مفتاح اسماعیل کےاثاثےبھی منجمد کیے ہیں۔

نیب کے مطابق شاہدخاقان عباسی کےمنقولہ وغیرمنقولہ اثاثےمنجمدکیےگئےہیں۔ شاہدخاقان عباسی کی پراپرٹیزاورگاڑیوں کی ٹرانسفرپربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  نیب نےشاہدخاقان کی فروخت شدہ گاڑی کی ٹرانسفربھی روک دی ہے۔

خیال رہے قومی احتساب بیورو (نیب)نےدسمبر 2019میں ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور  سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔

مزید :

قومی -