ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر سستا ہوگیا
ڈالر سستا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر کم ہوگئی۔ گزشتہ روز کی نسبت آج انٹربینک میں ڈالر 50پیسےسستا ہوگیاہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر50پیسے سستاہو گیا، ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد انٹربینک  میں ڈالر 167روپے اور 90 پیسے میں ٹریڈ ہورہا ہے۔

گزشتہ روز پیر کو  مقامی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کو دباوٗ کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں انٹر بینک میں ڈالر 1.05روپے کے اضافے سے168.60روپے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر168.70روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید1.05روپے کے اضافے سے167.25روپے سے بڑھ کر 168.30روپے اور قیمت فروخت 167.55 روپے سے بڑھ کر 168.60روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے167.20روپے سے بڑھ کر 168.20روپے اور قیمت فرو خت 167.70روپے سے بڑھ کر168.70روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے188روپے سے بڑھ کر 189روپے اور قیمت فروخت190روپے سے بڑھ کر 191روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے207روپے سے بڑھ کر 208.50روپے اور قیمت فرو خت209روپے سے بڑھ کر 210.50روپے ہوگئی۔فوریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے سے بڑھ کر 44.20روپے اور قیمت فرو خت44.50 روپے سے بڑھ کر 44.70روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید45روپے سے بڑھ کر 45.20روپے اور قیمت فروخت45.50روپے سے بڑھ کر 45.70روپے ہوگئی۔

مزید :

بزنس -