زلفی بخاری نے لینڈ کروزر گاڑی کی قیمت اپنے اثاثوں میں 20 کروڑ روپے دراصل کیوں ظاہر کی؟ خود ہی بول پڑے

زلفی بخاری نے لینڈ کروزر گاڑی کی قیمت اپنے اثاثوں میں 20 کروڑ روپے دراصل کیوں ...
زلفی بخاری نے لینڈ کروزر گاڑی کی قیمت اپنے اثاثوں میں 20 کروڑ روپے دراصل کیوں ظاہر کی؟ خود ہی بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے خصوصی مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ  ان کے اثاثہ جات میں  ان کی گاڑی کی قیمت 20کروڑدراصل' ٹائپنگ مسٹیک ' تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام آج 'شاہزیب خانزادہ کے ساتھ'میں شاہزیب نے زلفی بخاری سے سوال کیا کہ آپ کی ایک جج کی آزاد اہلیہ سے سوال کررہے ہیں، لیکن کابینہ کے لوگوں نے باہرسرمایہ کاری کی ہے  آپ نے ان سے سوال نہیں کیا؟ جس پرزلفی  بخاری نے جواب دیا کہ  دیکھیں یہ بالکل غلط تجزیہ ہے. ندیم بابر صاحب نے باہرجو بھی پراپرٹیز بنائیں تب وہ کسی سرکاری دفترمیں نہیں تھے۔

شاہزیب نے کہاعمران خان خود کہتے تھے جن کے اثاثے پاکستان میں ہوں گے وہی فیصلے کریں گے،انہوں نے دوسروں کے لیے ایک معیار طے کردیا  جس پر زلفی بخاری نے کہا کہ اگر انہوں نے (جج کی اہلیہ)کوئی پراپرٹی بنائی ہے تو بس منی ٹریل دکھادیں۔

گاڑی کی قیمت کے حوالے سے سوال کرتے ہوئے شاہزیب  نے سوال کیا کہ  آپ نے ٹویوٹا کی ایک گاڑی لی بیس کروڑ کی جب کہ اس کے بعد والا ماڈل عاصل سلیم باجوہ نے تیس لاکھ میں خریدا تو سوال اٹھ رہا ہے کہ کونسی گاڑی آپ نے لے لی۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کسی میں تھوڑا سا بھی عقل ہو تو وہ اس بات کو سمجھ جائے گا کہ یہ ٹائپنگ کی غلطی ہے۔ شاہزیب کے اصرار پر زلفی بخاری نے جواب دیا کہ اگر میں ان بچگانہ سوالوں کے جواب دیتا رہوں گا تو کام کون کرے گا۔

مزید :

قومی -