اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی سرعام رشوت کی ویڈیوسامنے آگئی

اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی سرعام رشوت کی ویڈیوسامنے آگئی
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی سرعام رشوت کی ویڈیوسامنے آگئی

  

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آبادٹریفک پولیس اہلکاروں کی سرعام رشوت کی ویڈیوسامنے آگئی۔روزنامہ پاکستان کے مطابق ایکسپریس ہائی وے سے آگے مرکزی شاہراہ پرویڈیو میں مرغیاں بطور رشوت لی جارہی ہیں۔ ٹریفک اہلکاروں نے سرکاری کاراس طرح مرغیوں کی گاڑی کے آگے لگائی کہ نمبر نہ پڑھا جاسکے۔ تمام تر احتیاط کے باوجود ویڈیو میں شاہراہ کی پوری نشاندہی ہوگئی۔اسلام آبادٹریفک پولیس پورے ملک کی ٹریفک پولیس کیلئے رول ماڈل کے طورپر بنائی گئی تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -