نقیب اللہ قتل کیس، 2 اہم گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے

نقیب اللہ قتل کیس، 2 اہم گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے
نقیب اللہ قتل کیس، 2 اہم گواہ اپنے بیان سے منحرف ہوگئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نقیب اللہ قتل کیس کے دو اہم گواہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنےبیان سے منحرف ہوگئے۔

جنگ نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی  جس میں  سابق انکاؤنٹر سپیشلسٹ رائو انوار اور دیگر  ملزموں کے خلاف2 اہم گواہ  پولیس اہلکار شہزادہ جہانگیر اور رانا آصف اپنے بیان سے انحراف کرگئے۔

گواہوں نے  کہاہے کہ گزشتہ بیان میں کوئی صداقت نہیں وہ زبردستی لیا گیا تھااور انہیں اس واقعہ کا کوئی علم نہیں ہے۔

مدعی مقدمہ کے وکیل صلاح الدین پنہور ایڈوکیٹ نے کہا گواہان نے سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے دباؤ میں آکر بیان تبدیل کیا ہے، گواہوں کے بیانات تبدیل کرانے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں۔

مقدمہ کی سماعت کے موقع پر راؤ نوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت نے 28 جولائی تک مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -