پاکستان دشمن 'را' ایجنٹوں کو فنڈز پہنچانے والا ایک اور ملزم گرفتار، یہ دراصل کون تھا اور کہاں سے پکڑا گیا؟

پاکستان دشمن 'را' ایجنٹوں کو فنڈز پہنچانے والا ایک اور ملزم گرفتار، یہ دراصل ...
پاکستان دشمن 'را' ایجنٹوں کو فنڈز پہنچانے والا ایک اور ملزم گرفتار، یہ دراصل کون تھا اور کہاں سے پکڑا گیا؟

  

کراچی (آئی این پی ) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی میں ایک اور بڑی کارروائی کرکے حوالہ اور ہنڈی کے دھندے سے منسلک بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک کے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم جنید کو کراچی کے پوش علاقے بہادر آباد میں دھوراجی کالونی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم مقامی منی ایکسچینج کمپنی کا مینیجر ہے جو حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک سے جڑا ہوا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کے کراچی میں سلیپر سیلز کو بھیجی گئی رقوم فراہم کرتا رہا جس سے ملک دشمن عناصر منظم دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ممنوعہ آلات اور ہتھیاروں کی خریداری کرتے رہے۔ حکام کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث یہ ملزم چند دن پہلے کراچی سے گرفتار کیے گئے حوالہ ہنڈی اور دہشت گردوں کو رقم فراہم کرنے والے خفیہ نیٹ ورک سے ملا ہوا تھا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم جنید اور اس کے ساتھی دبئی میں بیٹھ کر حوالہ اور ہنڈی کا نظام چلا رہے ہیں۔ حکام کو دستیاب شواہد کے مطابق ملزمان بھارت سے محمود صدیقی گروپ سے بذریعہ ای میل رابطے میں تھے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ملنے والے ٹاسک ملزمان کو پہنچاتے تھے۔

ملزمان کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ تر ای میلز نئی دہلی سے بھیجی جاتی ہیں، جس میں ملزمان کو ایک کوڈ ورڈ اور آئی ڈی بھی دی تھی جسے بتا کر ملک دشمن عناصر ان سے رقوم وصول کرتے تھے۔ ملزم جنید کے قبضے سے ملنے والے لیپ ٹاپ، یو ایس بی، موبائل فون اور دیگر سامان کی جانچ کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -