کار سوار نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوار کو بیٹ سے مار مار کر لہولہان کردیا
کراچی (آئی این پی ) ڈیفنس میں کار سوار نے راستہ نہ دینے پر موٹرسائیکل سوارکوبیس بال کےبیٹ مار کر لہولہان کردیا، زخمی شخص کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ موقع پر موجود شہریوں نے کارسوارکوپکڑکر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں معمولی تنازع پر کار سوار نے موٹرسائیکل سوار کو زخمی کردیا، کارسوار نے بیس بال بیٹ سے موٹرسائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ڈیفنس پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کوبے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ موقع پر موجود شہریوں نے کار سوارکوپکڑکرپولیس کے حوالے کیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے شہری کا نام فاروق ہے ، کیمیکل کا کام کرتا ہے، مبینہ طور پر موٹر سائیکل سوار کے راستہ نہ دینے پر تلخ کلامی ہوئی۔