محمد عامر مزید کتنے سال تک کرکٹ کھیلیں گے؟ بالآخر انکشاف کر دیا

محمد عامر مزید کتنے سال تک کرکٹ کھیلیں گے؟ بالآخر انکشاف کر دیا
محمد عامر مزید کتنے سال تک کرکٹ کھیلیں گے؟ بالآخر انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے مزید 6 سال تک کرکٹ کیرئیر جاری رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر عتیق الزمان کیساتھ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آنے والے کھلاڑیوں سے کہوں گا کہ ایسی غلطی کبھی نہ کریں، پہلے ایک یا دو فارمیٹ میں کھیلتے ہوئے اپنی جسمانی استعداد کو چیک کریں، ردھم میں آجائیں، ہمت ہو تو پھر تیسرے فارمیٹ میں ایکشن میں نظر آئیں کیونکہ فاسٹ باﺅلرز کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
محمد عامر نے کہا کہ کم بیک پر درست فیصلہ نہ کرنے کی وجہ سے دو سال بعد مشکلات کا شکار ہو گیا، 2018ءمیں انجریز میں سرفہرست تھا جس کے باعث خود کو وائٹ بال کرکٹ تک محدود کیا لیکن اب پر عزم ہوں کہ مزید 5 سے 6 سال تک کیریئر جاری رکھ سکوں گا۔

مزید :

کھیل -