کوروناازخودنوٹس کیس:سپریم کورٹ نے جعلی لائسنس کیس میں پالپا کی فریق بننے کی درخواست خارج کردی

کوروناازخودنوٹس کیس:سپریم کورٹ نے جعلی لائسنس کیس میں پالپا کی فریق بننے کی ...
کوروناازخودنوٹس کیس:سپریم کورٹ نے جعلی لائسنس کیس میں پالپا کی فریق بننے کی درخواست خارج کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوروناازخودنوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے جعلی لائسنس کیس میں پالپا کی فریق بننے کی درخواست خارج کردی ۔

نجی ٹی وی جی این این کے مطابق سپریم کورٹ میں کورونا ازخودنوٹس کیس پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمدکی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی،پالپا کے وکیل مخدوم علی خان عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ کیاآپ جعلی پائلٹس کی وکالت کررہے ہیں؟،مخدوم علی خان نے کہاکہ کسی جعلی پائلٹ سے کوئی ہمدردی نہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پائلٹس کافیصلہ متعلقہ ادارے کریں گے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پی آئی اے جعلی پائلٹس سے ملاہوا ہے، پی آئی اے پڑوسیوں کو نہیں اپنے گھر کو دیکھے ،سپریم کورٹ نے پالپا کی فریق بننے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -