پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو ایک اور محاذ پر شکست دیدی، ایسی کوشش ناکام بنا دی کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو ایک اور محاذ پر شکست دیدی، ایسی کوشش ناکام بنا دی ...
پی سی بی نے بھارتی بورڈ کو ایک اور محاذ پر شکست دیدی، ایسی کوشش ناکام بنا دی کہ آپ بھی داد دئیے بغیر نہ رہ سکیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایک اور محاذ پر شکست دے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی اجلاس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021ءکے ایونٹ کو متاثر ہونے سے بچا لیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے ورلڈ ٹی 20 ایونٹ کو فروری مارچ میں کرانے کی تجویز کی مخالفت کی تھی اور پی سی بی چیف کی کاوشوں کی بدولت ممبر ممالک نے اجلاس میں بھرپور سپورٹ کرکے احسان مانی کے اصولی موقف کی تائید کی۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ فروری، مارچ 2021ءمیں ری شیڈول نہ کرنا پی سی بی کے موقف کی تصدیق ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ایونٹ کو فروری، مارچ 2021ءمیں ری شیڈول کرنے پر غور کیا گیا تھا تاہم پی سی بی نے پی ایس ایل کیلئے مخصوص ونڈو میں ورلڈکپ ری شیڈول کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کی یہ کوشش تھی کہ ایونٹ کو فروری، مارچ 2021ءمیں ری شیڈول کیا جائے کیونکہ ایسا ہونے سے پی ایس ایل کا انعقاد خطرے میں پڑ جانا تھا تاہم بھارت کی یہ کوشش پی سی بی نے ناکام بناکر اپنی بات منوالی۔ اس سے قبل آئی سی سی بورڈ کے چند اراکین احسان مانی کو چیئرمین شپ کی پیشکش بھی کرچکے ہیں اور اب ورلڈ کپ ٹی 20 کی ری شیڈولنگ سے اس بات کو مزید تقویت ملی ہے کہ آئی سی سی میں پی سی بی کی ساکھ بہتر ہوئی ہے۔

مزید :

کھیل -