سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250روپے اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250روپے اضافہ ہوگیا
 سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250روپے اضافہ ہوگیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بارہ ڈالر کااضافہ ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 12ڈالرز کا اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد عالمی منڈی میں  سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار 825 ڈالرہوگئی۔

پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 روپےاضافہ ہوگیاہے جس کے بعد ایک  تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپےہوگئی۔

 10 گرام سونےکی قیمت  ایک ہزار 929 روپےاضافے کے ساتھ 10 گرام سونےکی قیمت 97 ہزار 308 روپےہوگئی۔

گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہواتھا۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت  1600روپے کے اضافے سے1لاکھ 11ہزار250روپے ہوگئی تھی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1371روپے کے اضافے سے 95ہزار379روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت 943.07روپے مستحکم رہی۔ 

مزید :

بزنس -