سی او لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری ،جواب طلب

سی او لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری ،جواب طلب
سی او لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس جاری ،جواب طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کےخلاف توہین عدالت کانوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیف افسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا نے شمائل پراچہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ٹرنر روڈ پر قائم اسکے آفس کی سیڑھیوں کو ناجائز تجاوزات قرار دے کر مسمار کرنے کا نوٹس دے دیا،عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کےلئے چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو بھجوا دی،عدالت نے درخواست گزار کو سننے تک حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیڑھیاں مسمار کرنے سے روک دیا۔

درخواستگزارکاکہناتھاکہ عدالت کے حکم کے برعکس سیڑھیاں مسمار کر دیں گئیں،چیف افسر کا یہ اقدام توہین عدالت کے مترادف ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چیف افسر لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ، عدالت نے سی او لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -