خیبرپختونخوا کا مدارس سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کا مدارس سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا کا مدارس سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 15 ستمبر سے مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے صوبائی کابینہ نے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس 15 ستمبر کو کھولے جائیں گے،تعلیمی اداروں میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی ادارے کو فوری طور پر بند کردیا جائے گا ،  کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق قوانین بہتر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے،  تعمیراتی شعبے میں 4 ارب روپے ریلیف پیکیج اور شہریوں کو لوکل کونسل ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مقررہ قیمتوں پر آٹے کی فراہمی کی ہدایت کی گئی، مختلف سرکاری محکموں کے 85 گیسٹ ہاؤسز محکمہ سیاحت کے حوالے کیے جائیں گے۔