اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتووزیر اعلیٰ کو ۔۔۔۔ترجمان پنجاب حکومت نے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو جائیں گے

اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتووزیر اعلیٰ کو ۔۔۔۔ترجمان پنجاب ...
اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتووزیر اعلیٰ کو ۔۔۔۔ترجمان پنجاب حکومت نے ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف بھی پریشان ہو جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کو وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں،انشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں زیادہ اکثریت لیں گے،عید الاضحی پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،شوبازی کی بجائے عملی اقدامات ہونے کی وجہ سے مون سون میں لاہور وینس نہیں بنا،اگر ادارے فعال اورذاتی تشہیر کی ہوس نہ ہوتووزیر اعلیٰ کو لانگ شوز پہن کر پانی میں نہیں اترنا پڑتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار ماضی کے وزیر اعلیٰ کی طرح ون مین شو نہیں بلکہ مشاورت اور اتفاق رائے سے فیصلے کئے جارہے ہیں، وزیر اعلیٰ کسی صوبے اور علاقے کی تفریق کے بغیر اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کر کے نہ صرف ان کے تحفظات اور مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں بلکہ انہیں فوری حل بھی کراتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے عملی اقدامات سے اب تخت لاہور کا طعنہ سننے کو نہیں ملتا اور انشااللہ عملی پیشرفت جاری ہے اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میری میڈیا کے ذریعے عوام سے اپیل ہے کہ عید الاضحی پر احتیاطی تدابیر کا دامن نہ چھوڑیں ہم احتیاط کر کے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مون سون میں واسا سمیت تمام ادارے متحرک ہیں،بہتر انتظامات سے بارش کے پانی کے نکاسی کو جلد سے جلد یقینی بنایا جارہا ہے، حکومت نے نکاسی آب اوربارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے زیر زمین ٹینکرز بنانے کے منصوبے شروع کر رکھے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -