”تیاری شروع کر دو“ محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کب ہو گا اور روانگی کب ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

”تیاری شروع کر دو“ محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کب ہو گا اور روانگی کب ہے؟ ...
”تیاری شروع کر دو“ محمد عامر کا دوسرا کورونا ٹیسٹ کب ہو گا اور روانگی کب ہے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی پہلی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے کے بعد کل دوسرا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ انہیں سفر کی تیاری شروع کرنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو سامان پیک کرنے کیلئے کہہ دیا گیا ہے تاکہ دوسری رپورٹ آنے پر ان کی روانگی ممکن ہوسکے، سفری انتظامات کرنے والے شعبہ نے محمد عامر کے ساتھ مساجر عمران کیلئے بھی جمعہ یا ہفتے کی سیٹ بکنگ کا بندوبست شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی ایئرلائن کے پروٹوکول کے مطابق روانگی سے پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنا لازمی ہے، محمد عامر اور عمران کو ٹیم انتظامیہ کی خواہش پر انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے قومی ٹیم کیلئے دستیاب نہیں تھے تاہم اب ان کی کوئی مصروفیت نہیں ہے جس پر انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -