مطیع اللہ جان کا مبینہ اغوا،شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے،حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

مطیع اللہ جان کا مبینہ اغوا،شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے،حکومت کو بڑی ...
مطیع اللہ جان کا مبینہ اغوا،شہباز شریف بھی میدان میں آ گئے،حکومت کو بڑی دھمکی دے دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے معروف صحافی اور تجزیہ کار مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا کے خلاف میدان میں آتے ہوئے حکومت کو بڑی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے معروف صحافی سینئر صحافی مطیع اللہ جان کے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتےہوئےکہاہےکہ مطیع اللہ جان کو کچھ ہوا تو وزیراعظم اورموجودہ حکومت ذمہ دار ہوگی۔انہوں نےکہاکہ میرشکیل الرحمن کی گرفتاری، چینل 24کی بندش اور میڈیا کے خلاف حکومتی اقدامات کے بعد یہ واقعہ نہایت پریشان کن ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون، دستور کی زبان اور عوامی آزادی کا نشان ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ اختلاف کو ذاتی دشمنی او رعداوت میں بدلنے کا موجودہ حکومت کا رویہ نہایت کم عقلی ہے ،مطیع اللہ جان کا فوری سراغ لگایاجائے، ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -