اداکارہ میرا کو مالی مشکلات،امداد مانگنا شروع کردی

اداکارہ میرا کو مالی مشکلات،امداد مانگنا شروع کردی
اداکارہ میرا کو مالی مشکلات،امداد مانگنا شروع کردی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکارہ میرا نے مالی مشکلات کی وجہ سے امداد کے لیے لاہور آرٹس کونسل میں درخواست جمع کرا دی۔نجی نیوز چینل ہم کے مطابق میرا نے امداد کے لیے جمع کرائے گئے درخواست فارم میں اپنی عمر تینتالیس سال اور تجربہ پچیس سال ظاہر کیا ہے۔اداکارہ نے فارم میں مزید بتایا کہ ان کا ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھر اور سات افراد زیر کفالت ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الحمراہر ماہ سے مستحق فنکاروں کو پانچ ہزار روپے جاری کرتا ہے تاہم خصوصی الاونس کی مد میں فنکاروں کو پچیس ہزار سے ایک لاکھ روپے تک کی امداد بھی جاری کی جاتی ہے۔

مزید :

تفریح -