مطیع اللہ جان  کے مبینہ اغوا پر فواد چوہدری بھی بول پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ صحافتی حلقے بھی حیران رہ جائیں گے

مطیع اللہ جان  کے مبینہ اغوا پر فواد چوہدری بھی بول پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ ...
مطیع اللہ جان  کے مبینہ اغوا پر فواد چوہدری بھی بول پڑے،ایسی بات کہہ دی کہ صحافتی حلقے بھی حیران رہ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے معروف صحافی اور تجزیہ کار مطیع اللہ جان  کے مبینہ اغوا پر حکومت کی جانب سے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئےحیران کن امید کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں معروف صحافی اور تجزیہ کار مطیع اللہ جان کے اسلام آباد سے مبینہ اغوا پر  گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مطیع اللہ جان کا اغواہء پریشان کن اور افسوسناک ہے، مجھے امید ہے اسلام آباد پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیز مطیع اللہ جان کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گی۔

یاد رہے کہ سینیر صحافی مطیع اللہ جان کو ان کی اہلیہ کے سکول کےباہر سے"نامعلوم افراد"نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا ہے ،مطیع اللہ جان کے مبینہ اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھاجاسکتاہے کہ سیکیورٹی فورسز کی وردی اور سول کپڑوں میں ملبوس چند  لوگ انہیں زبردستی سے اپنے ساتھ لے جارہے ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کو متعدد سینیر صحافیوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹس پر شیئر کی ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -