دن میں کافی کب پینی چاہیے؟ کون سی چیز کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ صحت مند رہنے کے لیے ماہرین کے مفید مشورے

دن میں کافی کب پینی چاہیے؟ کون سی چیز کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ صحت مند ...
دن میں کافی کب پینی چاہیے؟ کون سی چیز کھانے کا بہترین وقت کونسا ہے؟ صحت مند رہنے کے لیے ماہرین کے مفید مشورے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل دن کا آغاز چائے یا کافی سے کرنے کا رواج پڑ گیامگر ماہرین اس عادت کو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ گردانتے ہیں۔ اب فیونا میکرے نامی ایک ماہر نے دیگر کئی ماہرین کے ساتھ مل کر دن کے آغاز سے لے کر اختتام تک کا ایک ٹائم ٹیبل مرتب کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس ٹائم ٹیبل پر عمل کرکے کئی طرح کے طبی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں اور بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق فیونا میکرے لکھتی ہیں کہ اپنے دن کا آغازصبح 7بجے کریں اور اٹھ کر سب سے پہلے دانت برش کریں۔ ڈاکٹر بین ایٹکنز اور دیگر کئی ماہرین نے مجھے بتایا کہ وہ خود صبح اٹھتے ہی دانت صاف کرتے ہیں اور اس عادت کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔

فیونا میکرے مزید بتاتی ہیں کہ ساڑھے 7بجے ناشتہ کریں اور کوشش کریں کہ ناشتے میں کوئی سویٹ ڈش کھائیں۔ ناشتے میں سویٹ ڈش کھانے سے وزن میں کمی آتی ہے اور آدمی موٹاپے سے محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ساڑھے 8بجے ٹوائلٹ جائیں۔9بجے پہلی کافی پئیں اور ساڑھے گیارہ بجے کام کے لیے گھر سے باہر نکلیں۔ 2بجے دوسری اور دن کی آخری کافی پئیں۔ اگر آپ بلڈ پریشر یا دل کے عارضے وغیرہ کی کوئی دوا کھاتے ہیں تو 4بجے وہ دوا کھائیں۔ شام 5بجے ورزش کریں۔ یونیورسٹی آف جیواسکیلا اور دیگر کئی اداروں کے سائنسدانوں کی تحقیقات میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ شام کے وقت ورزش کرنے سے مسلز زیادہ مضبوط ہوتے ہیں۔

ورزش کے بعد شام 6بجے کھانا کھائیں۔ ساڑھے 7بجے دوستوں سے ملنے جائیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر روبن ڈنبرکا کہنا ہے کہ شام کے بعد دوستوں سے ملنا ذہنی و جسمانی صحت کے لیے جادوئی اثرات کا حامل ہوتا ہے اور اس کے فوائد کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکے ہیں۔ ساڑھے 9بجے نہائیں۔ 10بجے اپنا موبائل فون بند کر دیں۔ 10بج کر 20منٹ پر ڈیوڈرنٹ وغیرہ کا استعمال کریں۔ بستر میں جانے سے قبل ان اشیاءکا استعمال سب سے زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس سے پرسکون نیند آتی ہے جو اپنی جگہ بے شمار طبی فوائد کی حامل ہے۔ ساڑھے 10بجے اپنا الارم سیٹ کریں اور سو جائیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -