4 دن تک لفٹ میں پھنسی رہنے والی خاتون اور اس کی بیٹی ایک دوسرے کا پیشاب پی کر زندہ رہیں، ناقابل یقین کہانی
بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک ماں بیٹی اپنے چار منزلہ گھر میں لگی لفٹ میں پھنس گئیں اور چار دن تک پھنسی رہیں۔ اس دوران انہوں نے زندہ رہنے کے لیے کیا کچھ کیا، سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق چین کے صوبہ شانزی کی رہائشی اس خاتون کی عمر 82سال اور اس کی بیٹی کی عمر 64سال تھی۔ وہ لفٹ میں گھر کی چوتھی منزل پر جا رہی تھیں کہ لفٹ پھنس گئی اور وہ اندر ہی رہ گئیں۔
دونوں کے پا س اس وقت موبائل فون نہیں تھے چنانچہ وہ باہر کسی سے رابطہ بھی نہیں کر سکتی تھیں اور گھر میں ان کے علاوہ کوئی اور فرد نہیں تھا۔ دونوں ماں بیٹی نے یہ چار دن ایک دوسرے کا پیشاب پی کر گزارے۔ اس دوران بیٹی لفٹ کی چھت توڑنے کی کوشش کرتی رہی۔ بالآخر چوتھے دن وہ چھت کو توڑ کر اتنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی کہ اس میں سے باہر نکل سکے۔ بیٹی چوتھے روز لفٹ سے باہر نکلی اور فائرفائٹرز کو اطلا ع دی جنہوں نے آ کر اس کی ماں کو نکالا۔