شادی سے چند روز پہلے لڑکی نے اپنے منگیتر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، اصلیت کا پتہ کیسے لگا سکتے ہیں؟ دیگر لڑکیوں کوبھی طریقہ بتادیا

شادی سے چند روز پہلے لڑکی نے اپنے منگیتر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، اصلیت کا پتہ ...
شادی سے چند روز پہلے لڑکی نے اپنے منگیتر کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، اصلیت کا پتہ کیسے لگا سکتے ہیں؟ دیگر لڑکیوں کوبھی طریقہ بتادیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک لڑکی نے شادی سے چند روز قبل اپنے منگیتر کو بے وفائی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دوسری لڑکیوں کو بھی طریقہ بتا دیا کہ وہ کیسے اپنے بے وفا منگیتر یا شوہر کو پکڑ سکتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس 31سالہ ڈیوین ایلن نامی لڑکی کا تعلق امریکی ریاست پنسلوانیا سے ہے۔ اس کا کہناتھا کہ ”کئی ایسے اشارے تھے، جن سے مجھے شک ہوتا تھا کہ میرے منگیتر کے کسی اور لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں لیکن میں ان اشاروں کو نظرانداز کرتی رہی۔ اب میں باقی خواتین کو ان کے متعلق بتانا چاہتی ہوں۔“

ڈیوین ایلن کا کہنا تھا کہ ”اگر آپ کا منگیتر یا شوہر اپنا فون آپ سے چھپا کر رکھے، رات کے وقت مختلف بہانے بنا کر گھر سے باہر نکلے، آپ پر توجہ نہ دے اور آپ کی عادات پر تنقید کرنے لگے تو آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ کچھ گڑ بڑ ہے۔ میں نے بھی اپنے منگیتر کی یہی باتیں نظر انداز کیں۔حتیٰ کہ اسے ایک بار کسی اور خاتون کی چھاتی کی ویڈیو بھیجی گئی اور ایک بار وہ کسی دوسری خاتون کی ران پر ہاتھ پھیرتا ہوا پکڑا گیا لیکن مجھے اس نے یقین دلا دیا اور میں نے اس پر اعتبار کر لیا۔ بالآخر ایک دن میرے ہاتھ اس کا فون لگ گیا اور میں نے اس کی دوسری لڑکی کے ساتھ چیٹنگ پڑھ لی۔ تب مجھ احساس ہوا کہ مجھے پہلے ہی سمجھ جانا چاہیے تھا۔ “ رپورٹ کے مطابق ڈیوین نے اب ڈی آئی وائی بریک اپ نامی کمپنی بھی کھول لی ہے جو ایسی لڑکیوں کی مدد کرتی ہے جنہیں اپنے منگیتر یا شوہر کی بے وفائی پر شادی منسوخ کرنی پڑتی ہے یا طلاق لینی پڑتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -