رات کے 2 بجے سڑک پر خاتون کا انوکھا برہنہ احتجاج

رات کے 2 بجے سڑک پر خاتون کا انوکھا برہنہ احتجاج
رات کے 2 بجے سڑک پر خاتون کا انوکھا برہنہ احتجاج

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی موت پر شروع ہونے والا احتجاج پورٹ لینڈ میں 50ویں دن بھی جاری ہے اور گزشتہ رات 2بجے ایک خاتون احتجاج کے دوران سڑک پر برہنہ ہو گئی اور پولیس کو آنسو گیس کی شیلنگ کا چیلنج دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق پورٹ لینڈ میں جارج فلوئیڈ کی موت کے بعد سے ہزاروں لوگ سڑکوں پر ہیں اور دن رات مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے۔

یہ نامعلوم خاتون دیگر مظاہرین کے ساتھ سڑک پر احتجاج کر رہی تھی کہ اس دوران اس نے پولیس آفیسرز کے سامنے کپڑے اتار دیئے اور یوگا کہ مختلف پوز بنا کر احتجاج کرتی رہی۔ پولیس آفیسرز کی طرف سے مرچ بالز خاتون کے پیروں میں فائر کی گئیں جس پر دیگر مظاہرین آگے آ گئے اور خاتون کو حصار میں لے لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -