معین علی کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا

معین علی کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا
معین علی کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستانی نژاد کرکٹر معین علی کو آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای سی بی نے پاکستانی نژاد کرکٹر معین علی کو آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق 30 جولائی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی جس کیلئے سکواڈ کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا جبکہ تمام میچز شائقین کے بغیر کرائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بین سٹوکیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت 113 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کر دی ہے، میزبان ٹیم انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -