ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی کب ہو گی؟جان کر فواد چوہدری بھی حیرا ن رہ جائیں گے

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی کب ہو گی؟جان کر فواد چوہدری بھی حیرا ...
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی کب ہو گی؟جان کر فواد چوہدری بھی حیرا ن رہ جائیں گے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں علما ، نمائندہ وزارت مذہبی امور، نیوی، سپارکو، محکمہ موسمیات کے افسران نے شرکت کی جبکہ زونل کمیٹیوں کا اجلاس متعلقہ ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی یکم اگست بروز ہفتہ کو ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مقام سے چاند نظر آنے کی گواہی نہیں ملی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ عید 31جولائی کو ہو گی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -