بین سٹوکس انتہائی منفرد ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

بین سٹوکس انتہائی منفرد ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں
بین سٹوکس انتہائی منفرد ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے، جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر بین سٹوکس سابق ہم وطن کرکٹر ولفریڈ رہوڈز کے ایک منفرد اعزاز کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین سٹوکس ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اوپننگ کرنے کے بعد بیٹنگ آرڈر میں 11 میں سے 10 پوزیشنز پر کھیل چکے ہیں اور اس طرح اب صرف دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرکے وہ رہوڈز کے ہمسفر ہوجائیں گے جنہیں تمام پوزیشنز پر بیٹنگ کا اعزاز حاصل ہے۔

واضح رہے کہ بین سٹوکس نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انتہائی عمدہ کارکردگی دکھائی اور اپنی ٹیم کو میچ میں فتح دلا کر سیریز 1-1 سے برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

کھیل -