سی ٹی ڈی کی کارروائی، گھروں میں ڈکیتی کرنیوالا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتار،اِن کا طریقہ واردات کیا تھا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

سی ٹی ڈی کی کارروائی، گھروں میں ڈکیتی کرنیوالا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتار،اِن ...
سی ٹی ڈی کی کارروائی، گھروں میں ڈکیتی کرنیوالا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتار،اِن کا طریقہ واردات کیا تھا؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کراچی میں گھروں میں ڈکیتی کرنیوالے 4 رکنی بنگالی گروپ کو گرفتار کرلیا، ملزمان ڈیفنس،گزری،کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتی کرنیوالا 4 رکنی بنگالی گروپ گرفتار کرلیا ہے۔سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبدالکریم،عبدالرزاق،سکندر اور یونس شامل ہیں، ملزمان سے 4پستول بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وہ ڈیفنس،گزری اور کلفٹن میں رات کوواردات کرتے تھے جبکہ ملزمان نے گزری میں بنگلے سے9لاکھ نقدی اور قیمتی گھڑیاں بھی لوٹیں تھیں۔چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان نے گھر سے لوٹا سونا 55لاکھ میں فروخت کیا، ملزمان نے ڈیفنس سے لوٹے گئے زیورات18لاکھ میں فروخت کئے جبکہ متعدد بنگلوں سے زیورات، کیش، گھڑیاں،موبائل سمیت قیمتی سامان بھی لوٹا تھا ۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم پیشہ اور اس سے قبل بھی جیل جا چکے ہیں ،سیکیورٹی ادارے  نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -