ایک دن آرام کے بعد قومی ٹیم کل سے پھر پریکٹس کا آغاز کرے گی

ایک دن آرام کے بعد قومی ٹیم کل سے پھر پریکٹس کا آغاز کرے گی
ایک دن آرام کے بعد قومی ٹیم کل سے پھر پریکٹس کا آغاز کرے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیلئے ڈربی میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم ایک دن آرام کے بعد کل سے پھر پریکٹس سیشنز کا آغاز کرے گی، چار روزہ میچ کے بعد منگل کو پاکستانی کرکٹرز نے کوچز کے ساتھ بیٹھک لگائی اور کارکردگی کو ریویو کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز پانچ اگست سے شروع ہوگی جس کی تیاریوں کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ڈربی میں موجود ہے جہاں جمعہ سے پیر تک ٹیم کا چار روزہ انٹرا سکواڈ میچ کھیلا گیا جس میں نسیم شا ہ اور سہیل خان کی تباہ کن باﺅلنگ کے بعد محمد رضوان، اظہر علی، اسد شفیق اور فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا بھی مظاہرہ کیا۔

چار روزہ میچ کے بعد منگل کو کھلاڑیوں نے آرام کیا اور اپنے اپنے شعبوں کے کوچز کے ساتھ بیٹھ کر انٹراسکواڈ میچ میں کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایک روز آرام کے بعد پاکستانی کرکٹرز کل سے پھر پریکٹس کا آغاز کریں گے، بدھ اور جمعرات کو دو، دو سیشنز میں نیٹ پریکٹس ہوگی جس کے بعد 24 جولائی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا انٹرا سکواڈ وارم اپ میچ شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -