پاکستان کے پروفیشنل سنوکر پلیئر حمزہ اکبر ورلڈ سنوکر چیمپین شپ میں شرکت سے محروم مگر وجہ کیا بنی؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

پاکستان کے پروفیشنل سنوکر پلیئر حمزہ اکبر ورلڈ سنوکر چیمپین شپ میں شرکت سے ...
پاکستان کے پروفیشنل سنوکر پلیئر حمزہ اکبر ورلڈ سنوکر چیمپین شپ میں شرکت سے محروم مگر وجہ کیا بنی؟ انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل سنوکر پلیئر حمزہ اکبر ویزا مسائل کی وجہ سے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگئے ہیں، انہیں کل اپنا پہلا میچ کھیلنا تھا لیکن ویزا نہ ملنے کے سبب وہ چیمپئن شپ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 27 سالہ پروفیشنل سنوکر پلیئر کو ورلڈ سنوکر چیمپین شپ کے کوالیفائرز میں شرکت کرنا تھی اور شیفلڈ میں ہونیوالے ایونٹ میں حمزہ اکبر کو پہلا میچ مراکش کے امین امیری کیخلاف کھیلنا تھا جس کیلئے انہیں منگل کو انگلینڈ پہنچنا تھا تاہم ویزا نہ ملنے کے سبب انہیں ایونٹ سےدستبردار ہونا پڑا۔

حمزہ اکبر کو گزشتہ برس کیو سکول میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کی وجہ سے ورلڈ چیمپین شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شامل کیا گیا تھا اور کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہ 31 جولائی سے مین راﺅنڈ میں شرکت کرتے۔ ورلڈ سنوکر ٹور اور ورلڈ پروفیشنل بلیرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حمزہ اکبر کے ویزا کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی تھی۔

مزید :

کھیل -