کورونا وائرس ،بلوچستان سے انتہائی خوشی کی خبر آگئی،تفصیل جان کر عالمی وباکے خوف میں مبتلا پاکستا نی سکھ کا سانس لیں گے

کورونا وائرس ،بلوچستان سے انتہائی خوشی کی خبر آگئی،تفصیل جان کر عالمی وباکے ...
کورونا وائرس ،بلوچستان سے انتہائی خوشی کی خبر آگئی،تفصیل جان کر عالمی وباکے خوف میں مبتلا پاکستا نی سکھ کا سانس لیں گے

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس ختم ہونے کے قریب ہے، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے صرف 5 کیس رپورٹ ہوئے ہیں تاہم عید الاضحی پر کورونا کے پھیلنے کاخطرہ ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔ 

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں مگر ہمارے ہاں صورت حال بہت بہتر ہے اور بلوچستان میں کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مئی اور جون کی نسبت کورونا کیسز میں بہت کمی ہوئی ہے،آج کورونا کے صرف 5 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ صوبے میں کورونا سے صحت یابی کی شرح بھی80 فیصد تک ہوگئی ہے،صوبے کے 23 اضلاع میں گزشتہ 5 روز کے دوران کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم عید الاضحی پر کورونا کے پھیلنے کاخطرہ ہے، اس لیے احتیاط ضروری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تعلیمی ادارے وفاق کے فیصلے کے تحت 15ستمبر سے کھولے جائیں گے۔خیال رہے کہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 11 ہزار 441 ہوچکی ہے جب کہ 133 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -