بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے:معید یوسف

بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے:معید یوسف
بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے:معید یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی معید یوسف کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو کشمیریوں کا بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوجائے گا اس کے باوجود بھارتی مظالم کشمیریوں کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف شہریار آفریدی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی اور معاون خصوصی معید یوسف نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور عالمی اداروں میں مسئلہ کشمیر کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کا کشمیری شناخت مٹانے کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہوگا، بھارت کے جارحانہ اقدامات کامیاب نہیں ہوسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

مزید :

قومی -