آن لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز مقابلوں کا شاندار انعقاد

آن لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز مقابلوں کا شاندار انعقاد
آن لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز مقابلوں کا شاندار انعقاد

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پاکستان اوپن شیڈو باکسنگ اینڈ فٹنس چیلنجز 2020ءکے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ہیں جن کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ان مقابلوں میں ملک بھر کے دور دراز دیہی اور شہری علاقوں سے سینکڑوں کی تعداد میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ اس ایونٹ میں تین کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں کیڈٹ انڈر 15، یوتھ انڈر 19 اور ایلیٹ انڈر 40 کے مقابلے شامل تھے۔

کلب سطح کا شیڈو ٹیسٹ 45 سیکنڈ سے ایک منٹ تک ویڈیو تھا جبکہ فٹنس کے چار مختلف ٹیسٹ 90 سیکنڈ سے دو منٹ کے تھے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل(ریٹائرڈ) ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ ایونٹ میں کئی نئے کم عمر 150 کھلاڑیوں کے ویڈیو کلپ کم وقت اور کئی ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیئے گئے کیونکہ ان نئے کھلاڑیوں کو ان مقابلوں کے قوانین کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں تھیں، امید ہے کہ آئندہ ایونٹس میں ان نوجوان کم عمر کھلاڑیوں کی کارکردگی کافی بہتر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے دوران 500 ویڈیو کلپ موصول ہوئے جن میں سے 350 کے قریب کھلاڑیوں کے ویڈیو کلپ معیار کے مطابق تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے نتائج تیار کرنے کیلئے دو جیوریز کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جن کی منظوری فیڈریشن کے صدر چوہدری محمد خالد محمود سے لی گئی۔

مزید :

کھیل -