سندھ حکومت کا گندم کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ

سندھ حکومت کا گندم کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ
سندھ حکومت کا گندم کی ذخیرہ اندوزی پر سخت ایکشن کا فیصلہ

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کے صوبے میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں گندم کی کمی نہیں ہونی چاہیے تھی،مصنوعی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے،گندم بحران سے کچھ لوگ فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ گندم ابھی ریلیزکرنے کا فیصلہ خطرناک ہوگا، منافع خورپھرحرکت میں آئیں گے، پنجاب میں جن لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کی ہے ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،انتظامیہ اور پولیس گندم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرے گی،گندم کی قلت کاشتکاروں کی وجہ سے نہیں، ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے ہے۔

دوسری طرف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی پرسخت ایکشن ہوگا،سندھ میں اس وقت آٹا دیگرصوبوں سے کم قیمت پردستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے، سندھ میں گندم سے متعلق ٹارگٹ 98 فیصد حاصل کیا ہے، گندم بلوچستان یا خیبرپختونخواسے سمگل ہورہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیربرائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے حکومت سندھ سے کہا تھا کہ گندم کی قیمتوں میں استحکام کے لیے صوبائی حکومت گندم پالیسی جاری کرے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -