قومی ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی، یورپی یونین کیلئے اپیل کا مسودہ تیار

قومی ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی، یورپی یونین کیلئے اپیل کا مسودہ تیار
قومی ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی، یورپی یونین کیلئے اپیل کا مسودہ تیار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئرلائن پریورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی جانب سےپابندی کافیصلہ بدلنے کےلیےانتظامیہ متحرک ہوگئی،قومی ایئرلائن پریورپی یونین سیفٹی ایجنسی کی جانب سےپابندی کافیصلہ بدلنےکےلیےپی آئی اے نےیورپی یونین کےلیےاپیل کامسودہ تیار کرلیا گیا، یورپی یونین کے ادارے سافا کے سیفٹی انڈیکس کو بنیاد بنا کر دفاع ترتیب دے دیا گیا، 2007میں بھی یورپی یونین نے پی آئی اے پر پابندی لگائی تھی جسے 2009میں بحال کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق 2007میں پی آئی اے کا ہیزرڈ سیفٹی انڈیکس 3.7کی سطح پر پہنچ گیا تھا، 2009میں پابندی کے خاتمے کے وقت انڈیکس 0.67کی سطح پر لایا گیا، اس وقت پی آئی اے تاریخ کے سب سے بہترین سیفٹی انڈیکس 0.61پر ہے، قومی ایئرلائن نے انڈیکس کو قابو میں رکھنے کےلیےمربوط نظام تشکیل دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ کی اصلاحات کی وجہ سے ایئرلائن میں بتدریج بہتر آئی، نظام کے ساتھ سیفٹی کلچر کا فروغ انتظامیہ کے اہم اقدامات میں سے ہے۔حکام کے مطابق جنوری 2017میں یہی انڈیکس 2.67کی سطح پر تھا نظم و ضبط سے کم کیا گیا، پائلٹس کے ایشوز کے بعد یورپی سیفٹی ایجنسی نے پروازوں پر پابندی لگائی تھی، امید ہے فول پروف انتظامات کے بعد خدشات دور کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -